مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا چیلنج قبول کرلیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے بھائی انجینیئر ضیاء الرحمان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے دیے گئے انتخابی چیلنج کو قبول کرلیا ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ "علی امین گنڈاپور! تمہارا چیلنج قبول ہے، لیکن تمہاری اوقات نہیں کہ مولانا فضل الرحمان تمہارا چیلنج قبول کریں، تم پہلے ان کے بھائی سے مقابلہ کرکے دکھاؤ۔”

latest urdu news

انجینیئر ضیاء الرحمان نے وزیراعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "مولانا فضل الرحمان نے تو تمہارے لیڈر کو اقتدار سے گھسیٹ کر باہر نکالا، تم صرف بیانات سے دل بہلاتے ہو۔ اگر تم واقعی اتنے بہادر ہو تو اپنے بھائی سے استعفیٰ دلوا کر اس کا مجھ سے مقابلہ کراؤ۔”

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پہلے بھی ڈی آئی خان کے چوک میں کھڑے ہو کر اعلان کر چکے ہیں کہ اگر گنڈاپور خاندان کا ڈی این اے کرایا جائے تو علی امین ان میں سے نہیں نکلیں گے۔ ان کے بقول "گنڈاپور غیرت مند لوگ ہیں، مگر یہ ان میں سے نہیں۔”

ضیاء الرحمان نے علی امین کے اندازِ گفتگو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "تمہارے لہجے اور تکلیف سے ہمیں اندازہ ہو چکا ہے کہ تمہارے اقتدار کا سورج غروب ہونے کو ہے۔ تمہارا چل چلاؤ شروع ہو چکا ہے۔”

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اتوار کو لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان کو ڈی آئی خان سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ ان کے بھائی کے خلاف الیکشن جیتیں گے تو وہ وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیں گے۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان سیاسی محاذ آرائی نئی بات نہیں۔ تاہم اب یہ مقابلہ ذاتی چیلنجز کی شکل اختیار کرچکا ہے، جو آنے والے دنوں میں خیبرپختونخوا کی سیاست میں مزید گرما گرمی پیدا کر سکتا ہے۔ الیکشن کی صورت میں یہ سیاسی جنگ مزید شدت اختیار کرنے کا امکان رکھتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter