بانی تحریک انصاف کو پیپلز پارٹی اور آصف زرداری سے سیکھنا چاہیے: فیاض الحسن چوہان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سیاست دراصل مفادات کے درست توازن کا نام ہے، جہاں ملکی، عوامی، پارٹی اور ذاتی مفاد کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہوتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سیاست چار بنیادی مفادات ملکی مفاد، عوامی مفاد، پارٹی مفاد اور ذاتی مفاد — کے گرد گھومتی ہے، اور ایک کامیاب سیاستدان وہی ہوتا ہے جو ان چاروں میں توازن برقرار رکھ سکے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سیاست کو سمجھنا چاہتا ہے تو پیپلز پارٹی اس کی بہترین مثال ہے۔ ان کے مطابق، بانی تحریک انصاف کو سیاست کا ہنر پیپلز پارٹی اور خصوصاً آصف علی زرداری سے سیکھنا چاہیے، جنہوں نے ہمیشہ سیاسی لچک اور مفاہمت کا مظاہرہ کیا۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ “چوروں والی اکڑ” کے ساتھ نہ تو سیاست کی جا سکتی ہے اور نہ کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سمجھدار سیاستدان اپنے مخالفین کے ساتھ بیٹھنے اور مکالمہ کرنے کو اپنی توہین نہیں بلکہ سیاسی فخر سمجھتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ حقیقی سیاسی رہنما وہ ہوتا ہے جو اختلافات کے باوجود قومی مفاد کے لیے بات چیت کے دروازے کھلے رکھے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter