فراڈ کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری، اگلی سماعت 3 فروری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

latest urdu news

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس کی سماعت کی، جس میں فواد چوہدری خود عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مدعی مقدمہ کی مسلسل غیر حاضری کے باعث وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے فیصلہ دیا کہ کیس کی اگلی سماعت پر فریقین کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل سنے جائیں گے۔ فواد چوہدری کے خلاف کیس کی مزید سماعت 3 فروری 2026 تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں درج ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter