پاکستان کے مسائل کا واحد حل ڈائیلاگ ہے، زرداری، نواز اور شہباز شریف کے پاس جائیں گے:فواد چوہدری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں ملک کے مسائل کا واحد حل ڈائیلاگ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس مقصد کے لیے وہ سابق صدر آصف علی زرداری، نواز شریف اور شہباز شریف کے پاس جائیں گے تاکہ تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات سے مسائل حل ہوں۔

latest urdu news

فواد چوہدری یہ بات لاہور میں بار کے انتخابات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے لاہور بار کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ ایشیا کی سب سے بڑی بار ہے جہاں ہر سال وکلا کے انتخابات ہوتے ہیں، جو ایک جمہوری اور شفاف عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکلا ہمیشہ قانون کی سربلندی اور انصاف کے فروغ کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے ملک میں انتخابات کی شفافیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح دنیا کے دیگر ممالک میں انتخابات ہوتے ہیں، پاکستان میں بھی اسی طرح کے اصولوں کے مطابق انتخابات ہونے چاہئیں۔ فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی کی جانب سے تحریک انصاف کا سندھ میں ویلکم کرنے کی تعریف کی اور کہا کہ یہ اقدام اچھا تاثر چھوڑتا ہے۔ انہوں نے بلاول بھٹو کی سیاست میں ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی انداز کی جھلک بھی محسوس کی۔

سیاسی درجہ حرارت میں کمی کے لیے ن لیگی قیادت سے رابطے میں ہوں : فواد چوہدری

مزید برآں، فواد چوہدری نے قید خواتین اور سزائے یافتہ خواتین کے معاملے پر بھی غور و فکر کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ جو خواتین ابھی سرنڈر نہیں کر سکیں، ان کی سزائیں عارضی طور پر سسپینڈ کی جائیں۔ خیبرپختونخوا کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی اور مسائل کے حل کے حوالے سے تحریک انصاف کے پاس بہتر معلومات ہیں، کیونکہ پارٹی وہاں تیسری مرتبہ منتخب ہوئی ہے اور صوبے کے معاملات کو بہتر انداز میں سنبھال سکتی ہے۔

فواد چوہدری کا مؤقف ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ اور مذاکرات ہی ملک کو آگے لے جانے کا مؤثر راستہ ہیں اور تمام فریقین کے مشترکہ اجلاس سے مسائل کا حل ممکن ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter