ہم تو ایک 27 ویں شب جانتے ہیں, فاروق ستار کا 27 ویں آئینی ترمیم پر دلچسپ ردِعمل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما فاروق ستار نے 27 ویں آئینی ترمیم پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس ترمیم کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا، ہم تو ایک 27 ویں شب کو جانتے ہیں، جو لیلۃ القدر ہے۔

latest urdu news

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ “27 ویں آئینی ترمیم کیا بلا ہے؟ ہمیں اس کے بارے میں کچھ علم نہیں، ابھی تک کوئی باضابطہ مسودہ سامنے نہیں آیا۔ کسی کی بات سن کر تبصرہ کرنا مناسب نہیں۔”

انہوں نے شگفتہ انداز میں مزید کہا کہ “ہم تو ایک 27 ویں شب کو جانتے ہیں، جو بڑی اور بابرکت شب ہے۔ پاکستان کا قیام بھی 27 ویں روزے کو ہوا تھا، اسی دن کو ہم یاد رکھتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کوئی کام سیدھے طریقے سے کرے تو ہزاروں ڈالر انعام ملنا چاہیے، فاروق ستار کا طنز

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کوئی آئینی ترمیم لا رہی ہے تو اس پر تمام اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے تاکہ قومی اتفاقِ رائے قائم ہو سکے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق فاروق ستار کا یہ تبصرہ نہ صرف ان کے مخصوص مزاحیہ لب و لہجے کا مظہر ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ حکومت نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بارے میں ابھی تک اپنے اتحادیوں کو باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter