حکومت کی پالیسیوں سے کسان شدید مشکلات کا شکار، اگلی فصل کے لیے پیسوں کی کمی، کسان اتحاد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے کسان شدید مشکلات کا شکار ہیں اور ہمارے پاس اگلی فصل کی کاشت کے لیے پیسہ موجود نہیں ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران خالد حسین باٹھ نے بتایا کہ کسانوں نے بارہا حکومت سے درخواست کی کہ گندم خرید لی جائے، لیکن اب گندم کی قیمت ایک ہزار روپے تک بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کسانوں کو مافیا کے حوالے کرنے اور مقدمات درج کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔

latest urdu news

چیئرمین کسان اتحاد نے انکشاف کیا کہ گیس کی قیمتوں پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے کسانوں پر سات ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں کپاس کی پیداوار پچھلے سال کے مقابلے میں 50 فیصد کم ہوئی ہے اور اب پانچ ارب ڈالر کی کپاس بیرون ملک سے منگوانی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ گندم کا موجودہ ریٹ 2800 روپے فی من ہے، لیکن کسانوں کو اسے دو ہزار روپے میں فروخت کرنے پر مجبور کیا گیا۔ اگر کسانوں کو اپنی پیداوار بیچنے کی اجازت نہ دی گئی تو احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ خالد حسین باٹھ نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کی بات سننے سے قاصر ہے اور کسان تنظیموں کو بالکل اہمیت نہیں دیتی۔

کپاس کو سازش کے تحت ختم کیا جا رہا ہے، کسان اتحاد

کسان اتحاد کے مطابق حکومت کی موجودہ پالیسیوں سے نہ صرف کسان معاشی دباؤ میں ہیں بلکہ مستقبل کی فصل کی پیداوار بھی خطرے میں ہے، جس کا اثر ملکی خوراک کی حفاظت پر پڑ سکتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter