فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ریاست مخالف ٹویٹ اور مسلم لیگ (ن) کی صوبائی وزیر کے خلاف نامناسب تصویر اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں گرفتار سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں عدالت نے مزید چار روز کی توسیع کر دی ہے۔

latest urdu news

ایکسپریس نیوز کے مطابق، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے پانچ روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر فلک جاوید کو عدالت میں پیش کیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران این سی سی آئی اے نے ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے چار دن کا مزید ریمانڈ منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمہ کی تفتیشی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ فلک جاوید، جو پی ٹی آئی کی سرگرم کارکن اور معروف سیاسی کارکن صنم جاوید کی بہن ہیں، کو چند روز قبل لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ریاستی اداروں کے خلاف مہم: آفتاب اقبال اور فلک جاوید پر مقدمات درج

ان پر ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے اور مسلم لیگ (ن) کی ایک خاتون صوبائی وزیر کے خلاف نازیبا الفاظ اور تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزامات کے تحت دو مقدمات درج ہیں۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے موبائل اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مزید چھان بین جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter