36
متنازع ٹوئٹ کیس میں گرفتار فلک جاوید کو لاہور سیشن کورٹ سے ضمانت مل گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے فلک جاوید کی درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا۔
فلک جاوید کو ریاستی ادارے کے خلاف ٹوئٹ کرنے کے الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔ ان کے وکیل عبدالمعروف ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ ان کی مؤکلہ بے گناہ ہیں اور کیس میں گرفتاری بلاجواز ہے۔
واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے فلک جاوید کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ درخواست کی سماعت کے بعد عدالت نے فلک جاوید کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔