لاہور ڈیفنس میں انوکھی واردات: جعلی خریدار شہری کے سامنے 90 لاکھ کی گاڑی لے اُڑا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں ایک حیران کن واردات سامنے آئی ہے، جہاں چور نے کار خریدنے کے بہانے شہری کو بے وقوف بنا کر اس کی قیمتی گاڑی لے اُڑا  اور وہ بھی مالک کے سامنے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ ڈیفنس سی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک نامعلوم شخص نے متاثرہ شہری کو فون پر رابطہ کر کے خود کو گاڑی خریدنے کا خواہش مند ظاہر کیا۔ طے شدہ وقت پر وہ شہری کے گھر پہنچا اور کار کا معائنہ کرنے کے بعد اُسے ٹیسٹ ڈرائیو کے بہانے لے گیا، لیکن واپس نہیں آیا۔

latest urdu news

متاثرہ شہری نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور واقعے کی ایف آئی آر درج کروائی۔ ایف آئی آر کے مطابق چور گاڑی دیکھنے کے دوران مکمل اطمینان سے بات کرتا رہا، اور خود کو سنجیدہ خریدار ظاہر کیا۔ تاہم جیسے ہی اُسے گاڑی کی چابی ملی، وہ چپ چاپ فرار ہو گیا۔

چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو موصول ہو چکی ہے، جس میں مشتبہ شخص کو گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ چوری شدہ گاڑی کی مالیت تقریباً 90 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ واردات جدید طرز کے فراڈ کا ایک نمونہ ہے، جس میں چور اعتماد حاصل کر کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

اہلِ علاقہ اور سوشل میڈیا صارفین نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے جلد از جلد کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter