جمعرات, 8 مئی , 2025

بھارتی حملے کے باوجود ایمان کی پختگی: فجر کے نمازیوں کا جم غفیر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے — بھارتی جارحیت کے باوجود مریدکے کی مسجد ام القریٰ میں فجر کے نمازیوں کی بڑی تعداد نے عبادت میں شرکت کر کے ایمان کی پختگی اور عزم کی شاندار مثال قائم کر دی۔

latest urdu news

بھارتی افواج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے کرتے ہوئے آزاد کشمیر (کوٹلی، مظفرآباد، باغ) اور پنجاب (مریدکے، احمد پور شرقیہ) کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
ان حملوں میں دو مساجد شہید ہوئیں، اور دو بچوں سمیت 26 شہری شہید جبکہ 46 زخمی ہوئے۔

حملے کے باوجود، مریدکے کی مسجد ام القریٰ میں فجر کی نماز کے وقت جم غفیر موجود تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق، مسجد کا کچھ حصہ تباہ ہونے کے باوجود شہری ایمان کے ساتھ مسجد پہنچے اور باجماعت نماز ادا کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اندر اور باہر بڑی تعداد میں نمازی موجود ہیں، جو دشمن کے حملے کے باوجود حوصلے کی علامت بنے ہوئے ہیں۔

جوابی کارروائی میں پاک فوج نے بھارتی فضائیہ کے تین رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور دو ڈرون تباہ کیے۔
ساتھ ہی دشمن کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈے لہرا کر پسپائی اختیار کی۔

یہ واقعہ نہ صرف دشمن کی بزدلی کو بے نقاب کرتا ہے بلکہ پاکستانی عوام کے حوصلے اور مذہبی وابستگی کو بھی دنیا کے سامنے لاتا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter