میٹرک میں شاندار کامیابی: سبزی فروش کے بیٹے فیضان رضا نے پوزیشن حاصل کر کے مثال قائم کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

محنت، عزم اور لگن کی زندہ مثال: سبزی فروش کا بیٹا فیضان رضا، میٹرک سائنس گروپ میں نمایاں کامیابی کے ساتھ ابھرا

محنت، عزم اور لگن کی ایک دل کو چھو لینے والی مثال اس وقت سامنے آئی جب ایک سبزی فروش کے بیٹے ملک فیضان رضا نے میٹرک سالانہ امتحانات 2025 میں سائنس گروپ (بوائز) میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے والدین، اساتذہ اور اسکول کا نام روشن کر دیا۔

latest urdu news

لاہور بورڈ (BISE) کی جانب سے میٹرک نتائج کے اعلان کے بعد معلوم ہوا کہ گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1، شاہکوٹ کے طالب علم فیضان رضا نے 1186 نمبر حاصل کیے اور وہ سائنس گروپ کے پوزیشن ہولڈرز میں شامل ہو گئے۔ یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ ان جیسے پس منظر رکھنے والے طلبا کے لیے بھی حوصلہ افزا مثال ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیضان رضا نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے اساتذہ کی محنت، والدین کی دعاؤں اور ذاتی لگن کو دیا۔ ان کا کہنا تھا،

"میرے اساتذہ نے ہر قدم پر میری رہنمائی کی اور میرے والدین نے ہمیشہ میرا حوصلہ بڑھایا۔ یہ انہی کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آج میں یہاں کھڑا ہوں۔”

اس موقع پر اسکول کے پرنسپل نے فیضان کی کامیابی کو ادارے کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا:

"فیضان جیسے طالب علم ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہیں۔ ان کی کامیابی نے یہ ثابت کر دیا کہ پس منظر کچھ بھی ہو، محنت رنگ ضرور لاتی ہے۔”

لاہور بورڈ کے مطابق: حرم فاطمہ (رول نمبر 115235) نے 1193 نمبر حاصل کر کے میٹرک 2025 میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔، نور الہدیٰ (رول نمبر 119842) اور، حاجی ابو زر تنویر (رول نمبر 220365) نے 1188 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔، محمد علی (رول نمبر 254976) نے 1187 نمبر حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے۔

سائنس گروپ (بوائز) میں: ابو زر تنویر پہلے، محمد علی دوسرے، محمد ذہیب صدیق کے ساتھ فیضان رضا تیسرے نمبر پر رہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter