فیض حمید کو سزا کافی نہیں، پورا گروہ بے نقاب ہونا چاہیے: جاوید لطیف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ صرف فیض حمید کو گرفتار کرنے اور سزا دینے سے انصاف مکمل نہیں ہوگا کیونکہ ملک کو نقصان پہنچانے والا ایک پورا منظم گروہ تھا۔

latest urdu news

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری ویڈیو بیان میں جاوید لطیف نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے اس مؤقف کا اظہار کر رہے ہیں کہ ریاستی معاملات میں مداخلت اور فیصلوں کے پس پردہ صرف ایک فرد نہیں بلکہ کئی طاقتور کردار شامل تھے۔

انہوں نے گوجرانوالہ جلسے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب نواز شریف نے ملک کو نقصان پہنچانے والوں کے نام لیے تو “ہمارے اپنے کمزور دل کے لوگ اسٹیج سے چھلانگیں مار کر بھاگ گئے”، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ سچ سامنے آنے سے بہت سے لوگ خائف تھے۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ فیض حمید کے ساتھ مل کر بعض عناصر نے اداروں میں کھلواڑ کیا، لوگوں کو بغاوت پر اکسانے اور سیاسی فیصلے مسلط کرنے میں کردار ادا کیا، حتیٰ کہ ایک منتخب حکومت کو محض تکنیکی بنیادوں پر ختم کر کے ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیل دیا گیا۔

فیض حمید پر ریٹائرمنٹ کے بعد خفیہ ریکارڈ رکھنے کا الزام

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنرل (ر) باجوہ اور فیض حمید کے دور میں ان کے اہلِ خانہ کو بھی سخت سلوک اور تشدد کا سامنا کرنا پڑا، تاہم وہ ذاتی معاملات کو معاف کر سکتے ہیں مگر قوم اور ریاست کے ساتھ کیے گئے کھلواڑ کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا۔

آخر میں جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف نے گوجرانوالہ میں واضح طور پر کہا تھا کہ چند افراد نے پاکستان کو تباہ کیا، اور آج وقت ثابت کر رہا ہے کہ وہ تمام چہرے ایک ایک کر کے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter