فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکے سے ہلاکتیں 15، متعدد زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ملک پور کے علاقے میں ایک کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے شدید دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

latest urdu news

دھماکے کے بعد فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی اور عمارت زمین بوس ہو گئی، جبکہ ملحقہ مکانوں کی چھتیں بھی گر گئیں۔ ریسکیو حکام نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ اب تک 14 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ سے ملبہ ہٹا رہی ہیں، اور فیکٹری و ملحقہ گھروں کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ندیم ناصر خود امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter