منافق سیاستدان اپنی سمت درست کرلیں ورنہ رگڑ دیے جائیں گے: فیصل واوڈا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر دوٹوک اور سخت لب و لہجے میں سیاستدانوں، این جی اوز اور دیگر حلقوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مسلسل افواجِ پاکستان کو کمزور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تمام عناصر اپنے ذاتی مفادات کی خاطر ایسی گھناؤنی سازشیں کرتے آ رہے ہیں جو ملک کے استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں۔

latest urdu news

سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ سیاستدان، این جی اوز اور مخصوص گروہ افواج کے خلاف مسلسل منفی بیانیہ پھیلا رہے ہیں، لیکن ان کی یہ کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک بار پھر افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل کی سربراہی میں ایک بڑی دہشت گردی کی سازش کو ناکام بنایا ہے، جس کی تفصیلات بہت جلد سامنے لائی جائیں گی۔

اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل واوڈا نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تمام منافق سیاستدان اور مفاد پرست عناصر اپنی روش بدل لیں اور ملک کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ نہ ڈالیں، ورنہ نتائج سنگین ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسے عناصر باز نہ آئے تو "بڑے بڑے طرم خان رگڑ دیے جائیں گے۔”

انہوں نے اپنی بات کے اختتام پر کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کا پیغام سب نے صاف اور واضح طور پر سن لیا ہوگا، اور اس کا مفہوم بھی اچھی طرح سمجھ چکے ہوں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter