سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ابھی تو سلسلے کی شروعات ہوئی ہے، جو ججز استعفے دے رہے ہیں وہ بغیر کسی تاخیر کے منظور کیے جائیں گے۔
ان کے مطابق مزید استعفے بھی جلد سامنے آئیں گے اور وہ بھی فوری طور پر قبول کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ استعفیٰ دینا کوئی تیر نہیں چلا دیا گیا، کیونکہ متعلقہ افراد کی سروس میں اب ویسے بھی زیادہ وقت باقی نہیں تھا۔
اپنے بیان میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں سے وہ جس ہلچل کی نشاندہی کر رہے تھے، وہ محض چائے کی پیالی میں طوفان لانے کی ناکام کوشش ثابت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ استعفیٰ دینے کو کارنامہ بنا کر پیش کرنا مناسب نہیں، کیونکہ حقیقت میں اس کی کوئی اہمیت نہیں بنتی۔
عاصم منیر 2030 تک فوج کے سربراہ
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اب پراکسیز کا حساب ہوگا اور قوم بھی سمجھ چکی ہے کہ کون کس جماعت یا مفاد کا سہولت کار تھا۔ ان کے مطابق آنے والے دنوں میں بہت سی باتیں اور کردار مزید واضح ہو جائیں گے۔
