201 یونٹ پر اضافی بجلی بلز،نظرثانی کا مطالبہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: 200 یونٹس سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر اضافی بلز اور نان پروٹیکٹڈ کیٹگری کی چھ ماہ کی مستقل سزا کے خلاف آواز بلند ہو گئی۔

latest urdu news

اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے اس پالیسی کو عوام دشمن” قرار دیتے ہوئے فوری خاتمے کا مطالبہ کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک یونٹ اضافے پر بل 5 سے 7 ہزار روپے بڑھ جانا غریب اور متوسط طبقے کے ساتھ سنگین زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے لاکھوں صارفین بجلی کے بھاری بلز تلے دب چکے ہیں اور یہ سمجھ سے باہر ہے کہ حکومت انہیں کس جرم کی سزا دے رہی ہے۔

ایم کیو ایم رہنما نے نشاندہی کی کہ 200 یونٹ تک بجلی بل 5 ہزار ہوتا ہے، مگر 201 یونٹ ہونے پر بل 15 ہزار سے بھی تجاوز کر جاتا ہے۔ اس نظام نے صارفین میں شدید غصے اور بے چینی کو جنم دیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر نان پروٹیکٹڈ صارفین کے خلاف جاری پالیسی واپس لے اور بجلی کے نرخوں میں انصاف کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام مزید معاشی دباؤ کا شکار نہ ہوں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter