ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

latest urdu news

ریلوے حکام کے مطابق دھماکا اس وقت پیش آیا جب جعفر ایکسپریس ٹریک پر سے گزر رہی تھی۔ واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے صبح 9 بجے روانہ ہوئی تھی۔ حکام کے مطابق حادثے کے بعد ٹرین کی آمد و رفت متاثر ہوئی جبکہ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر بحالی کا کام کر رہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter