پنجاب حکومت کا لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے سخت نفاذ کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق مسلسل ساتویں غیر معمولی اجلاس میں پنجاب حکومت نے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے سخت ترین نفاذ کا فیصلہ کر لیا۔

latest urdu news

اجلاس میں صوبے میں امن و قانون کی نئی سمت طے کی گئی اور نفرت انگیز تقاریر، اشتعال انگیزی اور مذہبی منافرت کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا گیا۔

حکومت نے اعلان کیا کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ لاؤڈ اسپیکر کا استعمال صرف اذان اور جمعہ کے خطبے تک محدود ہوگا، خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے واضح کیا کہ پنجاب میں کسی مذہبی جماعت پر پابندی نہیں، تاہم فتنہ پرست اور انتہا پسند عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے والی جماعتوں کی حکومت مکمل سرپرستی کرے گی۔

مریم نواز نے آئمہ کرام کے لیے کے پی منصوبہ کاپی کیا: بیرسٹر سیف

مزید برآں، صوبے بھر میں 65 ہزار آئمہ کرام کے وظائف کے لیے مساجد کی ڈیجیٹل میپنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاکہ اندراج اور ادائیگی کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔

اجلاس میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے عوام کی جانب سے غیر قانونی اسلحہ سرینڈر کرنے کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ تعاون کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

پنجاب حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی سہولت کاری یا معاونت کرنے والوں کے لیے سخت سزاؤں کا اعلان بھی کیا، جبکہ سوشل میڈیا پر نفرت، جھوٹ اور اشتعال انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

حکومت نے بتایا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نفرت انگیز مواد کی نگرانی کے لیے اسپیشل یونٹس فعال کر دیے گئے ہیں۔
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پنجاب کو امن و استحکام کا گہوارہ بنایا جائے گا اور کسی کو بھی صوبے کے ماحول کو انتشار کا میدان بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter