ملک بھر میں آئندہ ماہ بجلی مہنگی ہونے کا امکان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر کے بجلی صارفین کو آئندہ ماہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک بار پھر اضافی مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت کر رہی ہے۔

latest urdu news

رپورٹس کے مطابق، اگست 2025 کے دوران بجلی کی پیداوار پر آنے والی لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ ڈسٹریبیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کو 102.94 ارب یونٹس بجلی فراہم کی گئی، جس کی اوسط پیداواری لاگت 7.50 روپے فی یونٹ رہی، جو گزشتہ ماہ 7.31 روپے فی یونٹ تھی۔

مختلف ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت میں فرق دیکھا گیا۔ مقامی کوئلے سے پیداوار پر 12.01 روپے فی یونٹ، جبکہ درآمدی کوئلے پر 14.07 روپے فی یونٹ لاگت آئی۔ فرنس آئل سے پیدا کی گئی بجلی سب سے مہنگی یعنی 33 روپے فی یونٹ پڑی۔ گیس سے 13.43 روپے، اور ایل این جی سے بجلی بنانے پر 21.73 روپے فی یونٹ لاگت آئی۔

سیلاب متاثرین ریلیف پیکج: وزیراعظم کا گھریلو صارفین کے ایک ماہ کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان

حیران کن طور پر ایران سے درآمد شدہ بجلی کی لاگت سب سے زیادہ رہی، جو 41 روپے فی یونٹ تک جا پہنچی، جبکہ بگاس (گنے کے فضلے) سے پیداوار پر 9.87 روپے فی یونٹ خرچ ہوا۔

نیپرا کی جانب سے درخواست پر فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ اگر منظوری دے دی گئی، تو صارفین کو ایک ماہ کے لیے بجلی کے بلوں میں اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔ اس فیصلے سے عام گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبہ بھی متاثر ہو سکتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter