نیپرا کو دی گئی درخواست کے مطابق سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی ہے۔
اتھارٹی اس درخواست پر 31 مارچ کو سماعت کرے گی، اور منظوری کی صورت میں ملک بھر کے بجلی صارفین، بشمول کراچی، پر 14 ارب روپے سے زائد اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔
سی پی پی اے کے مطابق فروری میں مجموعی طور پر 7 ارب 69 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جن میں سے 7 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ یونٹس ڈسکوز کو فراہم کی گئیں۔ ڈسکوز کو فراہم کی جانے والی بجلی کی لاگت 8 روپے 37 پیسے فی یونٹ رہی، جبکہ پیداواری لاگت 8 روپے 15 پیسے فی یونٹ تھی۔ اس کے مقابلے میں فروری کے لیے ریفرنس لاگت 6 روپے 73 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی۔
ملک بھر میں آئندہ ماہ بجلی مہنگی ہونے کا امکان
یہ اضافہ صارفین کے لیے ماہانہ بجلی کے بل میں واضح طور پر اثر ڈال سکتا ہے اور سرکاری اداروں کی منظوری کے بعد نافذ ہوگا۔
