سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بل معاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومتِ پاکستان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کے لیے ایک ماہ کے بجلی کے بل معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اگست کے مہینے کے گھریلو بل مکمل طور پر ختم کر دیے گئے ہیں۔

latest urdu news

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق، اس اقدام کا مقصد قدرتی آفت سے متاثرہ افراد کو فوری مالی ریلیف فراہم کرنا ہے۔ فیصلہ گھریلو صارفین کی تمام کیٹیگریز پر لاگو ہوگا، یعنی چھوٹے گھروں سے لے کر بڑے رہائشی یونٹس تک کے تمام صارفین اس رعایت سے مستفید ہوں گے۔

مزید بتایا گیا کہ جو صارفین اگست کے بجلی کے بل پہلے ہی ادا کر چکے ہیں، ان کی ادائیگی کو آئندہ مہینوں کے بلوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، تاکہ انہیں بھی اس حکومتی ریلیف کا فائدہ مل سکے۔

سیلاب متاثرین کو 17 اکتوبر سے امدادی چیک جاری کرنے کی منظوری

ذرائع نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ کمرشل اور دیگر کیٹیگریز (مثلاً صنعتی یا زرعی صارفین) کے بل دسمبر 2025 تک مؤخر کیے گئے ہیں۔ یہ بل 6 ماہ کی آسان اقساط میں وصول کیے جائیں گے، تاکہ کاروباری طبقے پر بھی یکمشت مالی بوجھ نہ پڑے۔

یاد رہے کہ حالیہ سیلاب سے پاکستان کے کئی علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جن میں ہزاروں گھر، کھیت اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔ اس تناظر میں حکومت کا یہ قدم عوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter