پنجاب حکومت نے مخصوص اضلاع کی بجائے پورے صوبے میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ کو 500 کی بجائے 1100 الیکٹرک بسیں خریدنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ بسیں رواں سال دسمبر تک آپریشنل کر دی جائیں گی۔
پنجاب حکومت نے دہائیوں سے پبلک ٹرانسپورٹ سے محروم اضلاع کی سن لی ہے اور اب مخصوص اضلاع کی بجائے پورے صوبے میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تمام شہروں میں یکساں جدید ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کیا جائے گا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کو 500 کی بجائے 1100 الیکٹرک بسیں خریدنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ چاہے بہاولنگر ہو، اٹک ہو یا لاہور، وزیر اعلیٰ کے لیے سب ایک جیسے ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک بسیں آپریشنل کرنے کے لیے رواں سال دسمبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب میں گزشتہ کئی سالوں سے پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی رہی ہے، جس کی وجہ سے عوام کو خاصی مشکلات کا سامنا تھا۔ الیکٹرک بسوں کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔