الیکشن ٹربیونل لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی-159 سے کامیابی کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کو مسترد کر دیا۔
الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما مہر شرافت علی کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عذرداری قانونی تقاضوں پر پوری نہیں اترتی۔
فیصلے کے مطابق، درخواست میں الیکشن ایکٹ 2017 کے رول 144 کی خلاف ورزی کی گئی ہے، جبکہ انتخابی عذرداری کے ہر صفحے پر درخواست گزار کے دستخط موجود نہیں۔ ٹربیونل نے یہ بھی قرار دیا کہ بیانِ حلفی کے اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر نام اور والد کا نام درج نہیں، لہٰذا اس درخواست کو باضابطہ ٹرائل کے لیے قابلِ سماعت قرار نہیں دیا جا سکتا۔
مریم نواز نے آئمہ کرام کے لیے کے پی منصوبہ کاپی کیا: بیرسٹر سیف
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار مہر شرافت علی نے عام انتخابات 2024 میں مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے انتخابی بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا تھا۔ تاہم ٹربیونل نے شواہد کی بنیاد پر درخواست مسترد کر کے مریم نواز کی کامیابی کو برقرار رکھا۔
