الیکشن کمیشن نے وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا ہے۔ این اے 96 فیصل آباد سے تین امیدواروں نے طلال چوہدری کے خلاف تحریری شکایات جمع کرائیں، جن میں الزام عائد کیا گیا کہ وہ اپنے بھائی کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق طلال چوہدری پر الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 187 اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ وزیرِ مملکت کے خلاف فوری کارروائی کریں اور تین روز کے اندر عملدرآمد رپورٹ جمع کروائیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور انتخابی عمل کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
