کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر سب ڈویژن سریاب کے ایسٹرن بائی پاس پر قائم بکرا منڈی میں جانوروں کی یومیہ آمد و رفت اور کانگو وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات پر مبنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، آج بکرا منڈی میں کل 4984 جانور لائے گئے، جن میں 2126 بھیڑیں، 2317 بکریاں، 459 گائیں اور 46 بھینسیں شامل ہیں۔
ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لائیو اسٹاک کے باہمی تعاون سے منڈی میں کانگو وائرس کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر سخت کر دی گئی ہیں۔ ان اقدامات میں جانوروں پر جراثیم کش اسپرے، سکریننگ، اور منڈی میں صفائی کے خصوصی انتظامات شامل ہیں تاکہ شہریوں اور جانوروں دونوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بکرا منڈی میں روزانہ کی بنیاد پر جانوروں کی تعداد اور حفاظتی اقدامات کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔