اڈیالہ جیل میں نماز عید کی ادائیگی، عمران خان سکیورٹی وجوہات کے باعث نماز نہ پڑھ سکے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔

latest urdu news

جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں ادا کی، سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے، بانی پی ٹی آئی نے عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آج ان کے بچوں سے ٹیلی فون پربات کرائےجانےکاامکان ہے، بشریٰ بی بی کی بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter