اے آئی اپنانے میں تعلیمی نظام کی کمزوری سب سے بڑی رکاوٹ: بلال بن ثاقب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین، بلال بن ثاقب، نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل اصلاحات میں سب سے بڑی رکاوٹ ادارہ جاتی مزاحمت ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ گورننس میں ڈیجیٹل انقلاب ناگزیر ہے، ورنہ نظام ٹھہرنے کا خطرہ ہے، اور قومی سلامتی کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مکمل طور پر اپنانا ضروری ہے۔

latest urdu news

وزیر مملکت نے کہا کہ اے آئی کے اثرات ملازمتوں، فری لانسنگ، کال سینٹرز اور دیگر شعبوں پر گہرے ہوں گے۔ ان کے بقول، اے آئی کو اپنانے میں تعلیمی نظام کی کمزوری سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اور اگر سوورن کمپیوٹ کو نہ اپنایا گیا تو پاکستان بہت پیچھے رہ جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter