31
سوات اور اس کے گردونواح میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں اور دکانوں سے نکل کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے مقامات کی طرف دوڑ گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 50 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم متعلقہ اداروں نے شہریوں کو ممکنہ آفٹر شاکس کے پیشِ نظر محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے زلزلہ مانیٹرنگ سیل کا کہنا ہے کہ خطے میں حالیہ دنوں میں زمین کی ہلکی سرکنے والی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔