اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور اور ملک کے دیگر مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر بتائی گئی ہے، جو نسبتاً کم گہرائی ہونے کی وجہ سے جھٹکے شدید محسوس کیے گئے۔

latest urdu news

یاد رہے کہ یکم ستمبر کی شب بھی افغانستان میں آنے والے شدید زلزلے سے 1400 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ پاکستان کے متعدد شہروں میں بھی اس کے اثرات محسوس کیے گئے تھے۔ موجودہ زلزلے کے بعد تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، موسیٰ خیل میں 3 افراد زخمی، متعدد مکانات تباہ

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ یا ریسکیو اداروں سے فوری رابطہ کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter