آلودگی میں کمی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے تحت پنجاب میں ای بائیکس کی رجسٹریشن میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ سی ایم پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت گزشتہ آٹھ ماہ میں ایک ہزار 248 ای بائیکس رجسٹر ہو چکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اگست 2025 میں ریکارڈ 755 نئی ای بائیکس رجسٹرڈ ہوئیں، جو اس مہم کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ حکومت کی جانب سے ای بائیکس کی خریداری اور رجسٹریشن پر شہریوں کو مالی مراعات دی جا رہی ہیں۔
حکومت کی اسکیم کے تحت ای بائیکس خرید کر رجسٹر کروانے والے افراد کو 50 ہزار روپے کی پہلی قسط دی جائے گی۔ مزید 6 ماہ میں 6 ہزار کلومیٹر کا سفر مکمل کرنے اور اس کا ریکارڈ اپلوڈ کرنے کے بعد انہیں دوسری قسط بھی 50 ہزار روپے کی رقم کے طور پر دی جائے گی۔
یوں مجموعی طور پر ای بائیکس رجسٹریشن پر صارفین کو ایک لاکھ روپے تک کی مالی امداد حاصل ہو گی، جو ماحول دوست سفر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
مریم نواز کا طلبہ کو 1 لاکھ ای بائیکس اور 50 ہزار اسکالرشپ دینے کا اعلان
یہ اسکیم نہ صرف آلودگی کو کم کرنے میں مددگار ہے بلکہ لوگوں کو جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے استعمال کی ترغیب بھی دے رہی ہے، جس سے پنجاب کا ماحول بہتر بنانے کی کوششیں مزید مضبوط ہو رہی ہیں۔