دبئی سے فیصل آباد جانے والی پرواز میں مسافر کا انتقال، طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی سے فیصل آباد جانے والی ایک پرواز میں مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے باعث طیارے کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کروائی گئی۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق پرواز اس وقت لاڑکانہ کے قریب تھی جب پائلٹ نے مسافر کی حالت بگڑنے پر ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) کراچی سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

latest urdu news

طیارے کے کراچی ایئرپورٹ پر اترتے ہی میڈیکل ایمرجنسی ٹیم نے فوری طور پر مسافر ذوالفقار کو طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور ان کا انتقال ہو چکا تھا۔

ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ اسی روز ایک اور پرواز کراچی سے دبئی جانے والی میں بھی طبی ایمرجنسی پیش آئی، جہاں ایک 3 سالہ بچی زہرا شدید بخار اور بے ہوشی کا شکار ہو گئی۔ پرواز کے عملے نے فوری طور پر میڈیکل ٹیم کو مطلع کیا، جس کے بعد بچی کو ایئرپورٹ پر ابتدائی طبی امداد دے کر ایک نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دونوں واقعات نے ہوائی سفر کے دوران فوری طبی سہولیات کی اہمیت کو ایک بار پھر اجاگر کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter