ملک میں گدھوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد 60 لاکھ 47 ہزار ہو گئی ہے۔ مویشیوں، بھینسوں، بھیڑوں، بکریوں اور اونٹوں کی تعداد میں بھی گزشتہ ایک سال میں اضافہ ہوا ہے۔

latest urdu news

ادارۂ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد میں 1 لاکھ 9 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد مجموعی تعداد 59 لاکھ 38 ہزار سے بڑھ کر 60 لاکھ 47 ہزار ہو گئی ہے۔ اس دستاویز میں مختلف جانوروں اور مویشیوں کی تعداد میں اضافے کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

گزشتہ ایک سال میں مویشیوں کی تعداد میں 21 لاکھ 71 ہزار کا اضافہ ہوا، جس سے مجموعی تعداد 5 کروڑ 75 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ کر 5 کروڑ 97 لاکھ 11 ہزار ہو گئی ہے۔

بھینسوں کی تعداد میں بھی 13 لاکھ 78 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس سے وہ 4 کروڑ 63 لاکھ 10 ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار ہو گئی ہے۔

اسی طرح بھیڑوں کی تعداد میں 3 لاکھ 88 ہزار اضافہ ہوا، جس سے یہ 3 کروڑ 27 لاکھ 31 ہزار سے بڑھ کر 3 کروڑ 31 لاکھ 19 ہزار ہو گئی ہے۔

بکریوں کی تعداد میں بھی 23 لاکھ 58 ہزار کا اضافہ دیکھا گیا، جس سے مجموعی تعداد 8 کروڑ 70 لاکھ 35 ہزار سے بڑھ کر 8 کروڑ 93 لاکھ 93 ہزار ہو گئی ہے۔

اونٹوں کی تعداد میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو 11 لاکھ 63 ہزار سے بڑھ کر 11 لاکھ 77 ہزار ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گدھوں کی کھال سے ادویات کی تیاری کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جو ملک میں گدھوں کی تعداد میں اضافے کی ایک اہم وجہ بن سکتی ہے۔ ملک میں مویشیوں کی تعداد میں اضافہ زرعی اور معاشی سرگرمیوں کے لیے مثبت اشارہ سمجھا جاتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter