ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت منظور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تھانہ مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ نمبر 1570/23 میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت منظور کر دی۔

latest urdu news

عدالت کے جج منظر علی گل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔ ان کے دیگر تین مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے عسکری ٹاور حملہ کیس اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں بھی ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ نو مئی کے دیگر چار مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو پہلے ہی سزا سنائی جا چکی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter