7
اسلام آباد ، مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نے ڈاکٹر علی محمود ابوتراب کو قائم مقام امیر نامزد کر دیا۔
یہ فیصلہ جماعت کی قیادت نے باہمی مشاورت سے اس وقت کیا جب جماعت کے طویل عرصہ سے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے۔
سینیٹر ساجد میر 86 برس کی عمر میں وفات پا گئے، وہ کچھ عرصے سے ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف میں مبتلا تھے اور حال ہی میں ان کی مہروں کی سرجری بھی کی گئی تھی، جبکہ ان کے دل کا بائی پاس آپریشن بھی ہو چکا تھا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق پروفیسر ساجد میر نے معمول کے مطابق ناشتہ کیا، مگر اس کے فوراً بعد انہیں دل کا دورہ پڑا، فوری طور پر ڈاکٹر کو بلایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔