گدھے کے گوشت کی پہچان کا آسان طریقہ، اسلام آباد میں جعلی گوشت فروخت کرنیوالے گروہ بے نقاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کو غیر حلال یا ممنوعہ گوشت کھلانے کی کوششوں پر جانوروں کے ماہرین نے گدھے کے گوشت کی پہچان کا آسان طریقہ بتا دیا ہے، جبکہ حالیہ دنوں اسلام آباد میں گدھے کا گوشت فروخت کرنے والا گروہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حلال طریقے سے ذبح کیے گئے جانور کا گوشت چمکدار چیری ریڈ رنگ کا ہوتا ہے، جبکہ غیر حلال طریقے یا مردہ جانور کا گوشت گہرے سرخ یا کبھی کبھار نیلے شیڈ والا ہوتا ہے۔ گدھے کے گوشت میں بھی یہی نیلاہٹ نمایاں ہوتی ہے، جس سے اس کی پہچان ممکن ہے۔

latest urdu news

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی ہوٹل یا دکان میں گوشت کے معیار پر شک ہو تو ایلائزا (ELISA) یا پی سی آر (PCR) ٹیسٹ کے ذریعے لیبارٹری تجزیے سے جانور کی اصل نوعیت معلوم کی جا سکتی ہے۔

حالیہ دنوں اسلام آباد پولیس نے ایک خفیہ کارروائی میں شاہ پور کے علاقے سے گدھے کا گوشت سپلائی کرنے والے ایک گروہ کو گرفتار کیا۔ اطلاعات کے مطابق، یہ گروہ گدھوں کو ذبح کرکے ان کا گوشت مختلف ہوٹلوں، دکانوں اور حتیٰ کہ اسکول کینٹینز تک فراہم کر رہا تھا۔

محکمہ لائیو اسٹاک کے حکام اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں کئی من گدھے کا گوشت برآمد کیا گیا، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہو سکتا تھا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں گدھوں کے گوشت کی فروخت، مقدمہ درج، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گدھے کا گوشت انسانی جسم کے لیے نہ صرف ناپسندیدہ ہے بلکہ اس سے فوڈ پوائزننگ، پیٹ کی بیماریاں اور انفیکشنز کا شدید خطرہ ہوتا ہے۔ عوام کو چاہیے کہ گوشت خریدتے وقت رنگ، بو اور ساخت پر ضرور دھیان دیں اور مشکوک صورت میں فوراً متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔

محکمہ فوڈ اتھارٹی اور لائیو اسٹاک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گوشت خریدتے وقت ہمیشہ مصروف اور معتبر قصاب یا دکان کا انتخاب کریں، اور کسی بھی غیر معمولی چیز کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن پر دیں تاکہ ایسے غیر انسانی عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter