گھریلو جھگڑے کا بھیانک انجام، باپ نے 10 ماہ کے بچے کو جلتے چولہے پر پھینک دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں سفاکیت کی ایک لرزہ خیز واردات میں باپ نے بیوی سے جھگڑے کے دوران اپنے 10 ماہ کے معصوم بیٹے کو مبینہ طور پر جلتے چولہے پر پھینک دیا، جس سے بچہ جھلس کر زخمی ہو گیا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ ہے۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ شوہر اور بیوی کے درمیان طویل عرصے سے تنازعات جاری تھے اور خاتون اپنے شوہر سے علیحدگی کی خواہشمند تھیں۔

جھگڑے کے دوران طیش میں آ کر ملزم نے مبینہ طور پر اپنے کمسن بیٹے کو جلتے چولہے پر پھینک دیا۔ بچے کو فوری طور پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ  منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

واقعے نے شہریوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو سخت ترین سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے دل دہلا دینے والے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter