انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا، 280.87 روپے پر بند

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر 3 پیسے کی کمی کے بعد 280 روپے 87 پیسے پر بند ہوا، جبکہ گزشتہ روز اختتامی ریٹ 280 روپے 90 پیسے تھا۔

latest urdu news

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اس ہفتے کے آغاز سے زرمبادلہ کی مارکیٹ میں استحکام کا رجحان ہے۔ درآمدی ادائیگیوں میں کمی اور ترسیلات زر میں بہتری کے باعث روپے کو قدرے سہارا ملا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری برقرار رہی تو روپے کی قدر میں مزید استحکام کا امکان ہے، تاہم عالمی تیل کی قیمتوں اور درآمدی دباؤ کو بھی مدِنظر رکھنا ہوگا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی، جہاں ڈالر 281 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کی پالیسی اقدامات، بیرونی فنانسنگ میں بہتری اور آئی ایم ایف پروگرام کی پیش رفت نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter