ہائیکورٹ کا جج ملزم کی طرح کٹہرے میں کھڑا ہے: جسٹس طارق محمود جہانگیری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کراچی میں سماعت کے دوران اپنے خلاف چلنے والے ڈگری کیس پر عدالت میں پیش ہو کر کہا کہ پہلی مرتبہ ایک ہائیکورٹ کا جج ملزم کی طرح کٹہرے میں کھڑا ہے۔

latest urdu news

ان کا کہنا تھا کہ ان کی ڈگری بالکل درست ہے اور امتحان بھی خود دیا تھا، لیکن 34 سال بعد اس پر اعتراض اٹھایا جا رہا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو یہ مقدمہ اس وقت پیش آیا جب جامعہ کراچی سے حاصل کردہ ڈگری کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھایا گیا۔ سماعت میں جسٹس طارق محمود، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، جامعہ کراچی کے وکیل اور دیگر فریقین شریک تھے۔ جسٹس طارق نے عدالت میں روسٹرم پر آکر خود کو اس کیس میں متاثرہ فریق قرار دیا اور مؤقف اختیار کیا کہ انہیں جامعہ کراچی کی طرف سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بطور جج کام سے روک دیا گیا

سماعت کے دوران عدالت کے معزز ججز نے سب سے پہلے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر غور کرنے کا عندیہ دیا۔ اس موقع پر بعض وکلا نے بینچ کی تشکیل پر اعتراضات اٹھائے، جس میں کہا گیا کہ جسٹس عدنان الکریم میمن کے ماضی کے عدالتی احکامات کی روشنی میں ان کی شمولیت مناسب نہیں۔ بیرسٹر صلاح الدین نے اس اعتراض کو قانونی قرار دیا، جبکہ فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بغیر متاثرہ فریق کو شامل کیے درخواست پر سماعت ممکن نہیں۔

ادھر سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بھی کیس کی فوری سماعت کی درخواست دائر کی، جس پر اعتراض اٹھا کہ فوری سماعت کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی۔ وکیل جامعہ کراچی نے عدالت کو بتایا کہ کمیشن نے عدالت کو گمراہ کیا اور تسلیم کیا کہ ان کا اس معاملے میں کوئی کردار نہیں۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے زور دے کر کہا کہ ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے اور انہوں نے کبھی کسی کے دباؤ پر فیصلے نہیں کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں انصاف کے مطابق سنا جائے، چاہے فیصلہ ان کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔

سماعت کے آخر میں فریقین کے وکلا نے اعتراضات کا فیصلہ پہلے کرنے کا مطالبہ کیا اور عدالتی کارروائی سے واک آؤٹ کر دیا، جس پر سندھ ہائیکورٹ نے تمام درخواستیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter