پنجاب اسمبلی میں شور شرابہ ، 26 اپوزیشن ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ، پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کے شور شرابے اور ایوان میں بد نظمی کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے سنی اتحاد کونسل سے تعلق رکھنے والے 26 ارکان کے خلاف باقاعدہ نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا ہے۔

اس اہم پیشرفت کے بعد اسپیکر نے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کی اور میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ریفرنس پہلے ہی جمع کرایا جا چکا ہے، اب صرف چند قانونی نکات پر وضاحت لینا مقصود تھی۔

latest urdu news

ملک احمد خان نے کہا کہ جو لوگ اسمبلی کے تقدس کو پامال کریں، گالم گلوچ، توڑ پھوڑ اور ہلڑ بازی کا رویہ اختیار کریں، وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے اپوزیشن پر الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں موجود یہ ارکان جمہوری نظام کا مذاق اڑا رہے ہیں، فارم 47 کو بنیاد بنا کر بے بنیاد اعتراضات اٹھا رہے ہیں۔

اسپیکر نے واضح کیا کہ آئین شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور جو ارکان آئین کی پاسداری نہیں کرتے، ان کے لیے ایوان میں کوئی جگہ نہیں۔

یاد رہے کہ 27 جون کو ہونے والے پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن جماعت سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے شدید ہنگامہ آرائی کی، بینچوں پر چڑھ کر نعرے بازی کی، اور اسمبلی کا ماحول درہم برہم کر دیا، اس کے فوری بعد 28 جون کو اسپیکر نے ان 26 ارکان کی معطلی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے خلاف الیکشن کمیشن کو نااہلی ریفرنس بھیجا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس وقت پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی قیادت سنی اتحاد کونسل کے پاس ہے، جسے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہے، موجودہ صورتحال میں ان ارکان کی نااہلی کے لیے قانونی جنگ کی شروعات ہو چکی ہے جس کے اثرات آئندہ سیاسی منظرنامے پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter