اڈیالہ جیل میں قید ڈنمارک کی شہری روزا جونڈل بلوم سے سفارتی وفد کی ملاقات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈنمارک سفارت خانے کے تین رکنی وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، جہاں منشیات کیس میں قید روزا جونڈل بلوم سے ملاقات کی گئی۔ وفد میں مس لونی، سیکیورٹی آفیسر خرم اور قونصلر اعجاز صدیق شامل تھے۔

راولپنڈی: ڈنمارک سفارت خانے کے تین رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے منشیات کیس میں گرفتار ڈنمارک کی حوالاتی خاتون، مس روزا جونڈل بلوم سے تفصیلی ملاقات کی۔ وفد میں مس لونی، سیکیورٹی آفیسر خرم، اور مقامی قونصلر اعجاز صدیق شامل تھے۔

latest urdu news

اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق، ڈنمارک سفارتی وفد کی آمد پہلے سے طے شدہ تھی اور ملاقات کے دوران قونصلر رسائی کے ضوابط کے تحت تمام تقاضے پورے کیے گئے۔ وفد نے قیدی خاتون کی صحت، سہولیات، اور قانونی پیش رفت سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔

جیل انتظامیہ کے مطابق، مس روزا جونڈل بلوم کو اسلام آباد کے تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) میں درج منشیات ایکٹ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ ان کے قبضے سے قابلِ اعتراض مقدار میں منشیات برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں عدالتی حکم پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وفد نے قیدی خاتون کے قانونی دفاع، جیل میں درپیش صورتحال، اور عدالتی کارروائیوں کے متعلق معلومات حاصل کیں تاکہ سفارتی سطح پر مناسب اقدامات کیے جا سکیں۔

یاد رہے کہ غیر ملکی شہریوں کی گرفتاری اور جیل منتقلی کے بعد ان کے سفارتی نمائندوں کو قونصلر رسائی دینا بین الاقوامی قانون کا حصہ ہے۔ ماضی میں بھی مختلف ممالک کے شہریوں کی گرفتاری کی صورت میں سفارت خانے ایسے دورے کرتے رہے ہیں تاکہ قانونی اور انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter