ڈی جی پاسپورٹس کا بڑا فیصلہ، سینٹرل اور ساؤتھ پنجاب میں 4 سب زونز قائم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے سینٹرل پنجاب اور ساؤتھ پنجاب زونز میں 4 نئے سب زونز تشکیل دینے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل پنجاب میں آر پی او لاہور اور آر پی او گجرانوالہ جبکہ ساؤتھ پنجاب میں آر پی او ملتان اور آر پی او بہاولپور نئے سب زونز ہوں گے۔

latest urdu news

ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے صوبے بھر میں پاسپورٹ کے انتظامی معاملات میں بہتری آئے گی اور شہریوں کو مزید بہتر اور بروقت سروسز فراہم کی جا سکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاسپورٹس کے بروقت اجرا کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہریوں کو پاسپورٹ کی باوقار اور بروقت فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter