ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ، طلبہ سے ملکی دفاع اور داخلی صورتحال پر گفتگو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ خصوصی سیشن میں ملکی داخلی صورتحال، قومی دفاع اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔

latest urdu news

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کو سوشل میڈیا پروپیگنڈے، غلط معلومات اور زمینی حقائق کے درمیان فرق سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی نئی جارحیت کی صورت میں بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے بھی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ دیکھا ہے، جہاں نہ صرف بھارتی فوج بلکہ ان کی جدید ٹیکنالوجی کو بھی جواب دیا گیا۔

اساتذہ کے مطابق اس خصوصی نشست نے طلبہ کے کئی ابہامات دور کیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا تعلق خواہ پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ یا بلوچستان سے ہو، سب سے پہلے ہم پاکستانی ہیں، اور آج کا سیشن اس سوچ کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

طلبہ نے بھی ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو کو انتہائی معلوماتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مس انفارمیشن سے متعلق سوالات کے مدلل جوابات دیے۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی ہیں، پاک افواج ہمارے لیے باعثِ فخر ہے اور ہم ہمیشہ اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter