ڈی جی آئی ایس پی آر کا غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، ٹوپی کا دورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج کے ترجمان، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، ٹوپی (صوابی) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں اور پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند مضبوط رہے گی۔

latest urdu news

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سرحدی سکیورٹی کی موجودہ صورتحال، حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپوں اور سوشل میڈیا کے کردار پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں اور ان کی ملکی ترقی و خوشحالی میں کلیدی اہمیت ہے۔

انسٹیٹیوٹ کے طلبہ اور اساتذہ نے پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ مزید ایسے تعلیمی سیشنز منعقد کیے جائیں تاکہ پروپیگنڈے اور غلط معلومات کا خاتمہ کیا جا سکے۔

طلبہ نے سوالات کیے جن کے مفصل جوابات دیے گئے، جس سے ان کے ذہنوں میں موجود شبہات دور ہوئے اور سکیورٹی کے معاملات پر ان کی سمجھ میں اضافہ ہوا۔ یہ دورہ نوجوانوں میں قومی سلامتی کے شعور کو بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter