ڈی جی آئی ایس پی آر نے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔
اس ملاقات کا مقصد نوجوان نسل کو درپیش چیلنجز، قومی سلامتی، اور میڈیا کے مؤثر استعمال سے متعلق شعور بیدار کرنا تھا۔
نشست کے دوران اساتذہ نے ان معلوماتی سیشنز کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تسلسل برقرار رہنا چاہیے تاکہ طلبہ میں ذمہ دارانہ رویہ اور قومی شعور کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے حوالے سے کہا کہ بغیر تحقیق معلومات پھیلانا ایک غیر ذمہ دارانہ عمل ہے جس سے معاشرتی انتشار بڑھ سکتا ہے۔
طلبہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں استحکام صرف فوج کی نہیں، بلکہ تمام اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام قومی ادارے یکسوئی اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جی سی یونیورسٹی میں طلبا سے ملاقات
یہ نشست ملک کے نوجوانوں کو درپیش موجودہ دور کے تقاضوں اور ذہنی و فکری تربیت کے ضمن میں ایک اہم قدم تصور کی جا رہی ہے۔
