ریاست ٹیکس نہ لے تو تنخواہیں اور مراعات کیسے ممکن؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا آزاد کشمیر کی مختلف جامعات کے طلبہ سے خطاب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ اگر ریاست ٹیکس نہیں لے گی تو تنخواہیں اور مراعات کس طرح دی جا سکیں گی۔

latest urdu news

15 ستمبر کو پلندری میں ہونے والی اس نشست میں ایک ہزار سے زائد طلبہ اور اساتذہ شریک تھے۔ سوال جواب کے سیشن میں عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی سیاست پر سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی نظام موجود ہے جو کام کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے تمام اشاریے بہتر ہیں اور یہاں 30 فیصد سے زائد لوگ سرکاری ملازمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا حق ہے مگر انتشار سے معیشت کو نقصان پہنچتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مزید کہا کہ اللہ نے کشمیر کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے، پاکستان کا خواب دیکھنے والے کا تعلق بھی کشمیر سے تھا، اور فوج میں بھی بڑی تعداد میں افسران و جوان کشمیری ہیں۔ ان کے مطابق کشمیر کا مستقبل صرف "کشمیر بنے گا پاکستان” ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter