ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ 9 مئی کرنے والوں، سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو قانون کے مطابق جواب دہ ہونا چاہیے، آرمی چیف نے برسلز میں کوئی سیاسی بات یا معافی کا ذکر نہیں کیا۔
اسلام آباد، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر، ان کے سہولت کار اور منصوبہ ساز قانون کے مطابق جواب دہ ہوں گے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف کی برسلز میں تقریر کو غلط رنگ دیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آرمی چیف نے وہاں کسی سیاسی جماعت یا معافی کا ذکر نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا واقعہ صرف فوج نہیں بلکہ پوری قوم کا مقدمہ ہے، اس دن کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا جائے گا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتیں منظور
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ برسلز کی تقریب میں سیکڑوں افراد موجود تھے اور فیلڈ مارشل کے ساتھ تصاویر بھی بنوائی گئیں، تاہم تقریب کے دوران پی ٹی آئی یا کسی سیاسی حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی۔