ڈیرہ اسماعیل خان میں طوفان سے تباہی، 8 جاں بحق، 47 زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے طوفان نے تباہی مچا دی، 8 افراد جاں بحق اور 47 زخمی، متعدد مکانوں کی دیواریں اور چھتیں گر گئیں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کا امدادی کام جاری۔

ڈیرہ اسماعیل خان، طوفان نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 47 زخمی ہوگئے جبکہ تیز ہواؤں اور بارش سے متعدد دیواریں اور چھتیں زمین بوس ہوگئیں۔ طوفان کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عبدالناصر خان نے نقصانات اور جانی نقصان کے سرکاری اعداد و شمار جاری کیے، جن کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 5 افراد کا تعلق تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان اور 3 افراد کا تحصیل پہاڑپور سے ہے۔

زخمیوں میں سے 41 افراد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال جبکہ 6 میاں محمد ٹیچنگ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 18 زخمیوں کو مشاہدے کے لیے مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ معمولی زخمی ہونے والے 26 افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر عبدالناصر خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر سید ارسلان نے رات گئے تک اسپتالوں کا دورہ کیا اور ریسکیو آپریشنز کی نگرانی کے ساتھ زخمیوں کی عیادت کی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرین کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ ریسکیو آپریشنز کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

طوفان کے باعث درخت جڑوں سمیت اکھڑ کر سڑکوں پر گر گئے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، گھروں اور عمارتوں پر نصب سولر پینلز ٹوٹ کر گر گئے جبکہ بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے پورا ضلع تاریکی میں ڈوب گیا۔

انتظامیہ نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر حکام کو اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter