ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک، میجر سبطین شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر سبطین حیدر شہید ہو گئے۔

latest urdu news

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، مارے گئے دہشتگردوں کا تعلق بھارتی اسپانسرڈ خوارجی گروہوں سے تھا، جو سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کیں۔ علاقے میں اب بھی ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج ملک دشمن عناصر، بالخصوص بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

اس جھڑپ میں میجر سبطین حیدر شہید ہوئے، جن کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔ ان کی شہادت پر ملک بھر میں غم و غصے اور فخر کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ کارروائی ایک روز بعد سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز اورکزئی میں ایک آپریشن میں 19 دہشتگرد ہلاک کیے گئے تھے۔ اس دوران لیفٹیننٹ کرنل، میجر اور 9 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا تھا، جسے رواں سال کی سب سے بڑی قربانیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter