ہیڈ قادرآباد پر خطرناک صورتحال، بند ٹوٹنے کا خدشہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیڈ قادرآباد پر پانی کا دباؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا، بند ٹوٹنے کی صورت میں حافظ آباد اور چنیوٹ کے وسیع علاقے شدید متاثر ہوں گے۔

دریائے چناب میں ہیڈ قادرآباد کے مقام پر سیلابی ریلے نے انتہائی تشویشناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ پانی کا بہاؤ 9 لاکھ 96 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے، جو ہیڈ ورکس کی گنجائش سے تقریباً 2 لاکھ کیوسک زیادہ ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کے مطابق ہیڈ قادرآباد پر دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور خاص طور پر بائیں جانب بند کے ٹوٹنے کا خدشہ موجود ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بند ٹوٹا تو حافظ آباد اور چنیوٹ کے وسیع علاقے شدید متاثر ہوں گے اور صورتحال تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔

latest urdu news

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ خطرے کے پیش نظر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو فوری طور پر متاثرہ علاقوں سے شہریوں کا انخلاء یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی اور ریسکیو ادارے موقع پر موجود ہیں اور بند کو محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عرفان علی کا کہنا تھا کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ ممکنہ تباہی کو روکا جا سکے۔

گجرات میں دریائے چناب کا بند ٹوٹنے سے دو بچے جاں بحق، درجنوں افراد پھنس گئے

یاد رہے کہ دریائے چناب میں گزشتہ کئی روز سے مسلسل بارشوں اور بالائی علاقوں سے پانی کے اخراج کے باعث پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، جس سے پنجاب کے مختلف اضلاع کو سیلابی خطرات لاحق ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter