سی ٹی ڈی کا بنوں میں آپریشن، 2 شدت پسند ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں، خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں انسدادِ دہشت گردی فورس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 شدت پسند مارے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ جھڑپ بنوں کے علاقے سپینہ تنگی میں پیش آئی، جہاں آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے۔

latest urdu news

شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی بنیامین، کانسٹیبل انعام اور مصور شامل ہیں، جبکہ زخمی اہلکاروں کی شناخت وافد خان اور عمران کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے، جبکہ دیگر زخمی شدت پسندوں کو ان کے ساتھی اپنے ہمراہ لے گئے، موقع سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں، بارودی مواد اور دستی بم برآمد کیے گئے ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے تاکہ باقی ماندہ عناصر کو بھی گرفتار کیا جاسکے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter